اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ شہباز شریف کا نظام سے متعلق بیان خوش آئند ہے، کراچی میں سب سے کم ویکسی نیشن ہوئی سندھ حکومت کارکردگی بہتر کرے۔فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد اور لاہور میں 27 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی لیکن کراچی اور حیدرآباد میں سب سے کم ویکسی نیشن کی گئی، لہذا سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے اور کارکردگی بہتر کرے،  اس کی کارکردگی باقی تمام صوبوں سے پیچھے ہے، وفاق سندھ حکومت کو بار بار گورننس بہتر کرنے کا کہتا چلا آرہا ہے۔