کوئٹہ (محمد آصف خان ) ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت پاکستان پرست ہر دل عزیز میر بشیر احمد رئیسانی نے جاری کردہ بیان میں کہا یوم آزادی ہر قوم کے لئے ایک فخر کا دن ہوتا ہے اس دن ہر وطن پرست کی الگ ہی کیفیت ہوتی ہے ہمیں اللہ تعالٰی نے یہ اعزاز 14 اگست کی صورت میں عطا فرمایا پوری قوم آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہے اور میر بشیر احمد صاحب یکم اگست سے ہی ہر کوئی پاکستان کے پرچم کو اپنے گھر گاڑی چھت سائیکل اسکوٹر پر لگا کر اپنے وطن سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتا ہے گلیوں بازاروں میں پرچم کی جھنڈیاں لگائ جاتی ہیں، یوم آزادی والے دن پرچم کو لہرا لہرا کر جھوم جھوم کر اپنے خون کو گرما کر وطن سے پیار کے گیت و نغمے گائے جاتے ہیں پورے ملک میں خوشی کا سما ہوتا ہے سب ایک دوسرے کو یوم آزادی یا چودہ اگست کی مبارکبادیں دیتے نظر اتے ہیں۔ دوسرے ہی دن 14اگست کو گلی سڑکوں محلوں میں وہی پرچم سڑکوں پر رلتا نظر اتا ہے چھتوں پر لگے پرچم کے تیز ہوا نے چھیتڑے اڑا دیئے ہوتے ہیں۔ میر بشیر احمد نے کہا میرے محترم ہم وطنوں اپنے پرچم کا احترام صرف 14 اگست نہیں بلکہ پورے سال رکھتے ہے آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم اپنے سبز ہلالی پرچم کی تذلیل نہیں ہونے دیں