شنگھائی: دل کی بےترتیب دھڑکن کو اعتدال میں رکھنے کے لیےسینے میں عموماً پیس میکر نصب کئے جاتے ہیں۔ تاہم، پیس میکر میں لگی بیٹری انہیں بھاری بھرکم بناتی ہے۔ اب چینی ماہرین نے ایسے پیس میکر کا تصور پیش کیا ہے جو دل کی حرارت سے چلے گا اور اس کے  لیے الگ سے بیٹری کی ضرورت نہیں رہے گی۔شنگھائی میں واقع جیاؤ تونگ یونیورسٹی کےوائی زائران اور ان کے ساتھیوں نے یہ کام کیا ہے جس کی تفصیل آج ایک آن لائن کانفرنس میں پیش کی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں پروفیسر وائی نے داب برق (پیزوالیکٹرک) طرز پر پیس میکر بنانے کی تفصیل پیش کی ہے۔