کراچی: سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے انداز گفتگو کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر اداکارہ صبا قمر کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون اپنے دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کی خاص بات اُن خاتون کا لہجہ ہے جسے اپناتے ہوئے انہوں نے ایسی ویڈیو بنائی کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسی لہجے کے ساتھ اپنی ویڈیو بنائے بغیر نہ رہ سکے۔