لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیدول کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی اور پانچوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تین میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ آخری دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ یے۔