یوکرین نے روسی میزائل حملے میں 19 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

کیف: یوکرین نے گذشتہ ہفتے روسی میزائل حملے میں 19  فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔یوکرینی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ 3  نومبر بروز جمعہ  جنوب مشرقی یوکرین میں ژاپروژویا کے شہر میں اگلے محاذ پر ہونے والی ایوارڈز کی ایک تقریب پر میزائل حملے میں فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم حکومتی سطح پر ان ہلاکتوں کی تصدیق اب کی گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کی 128 ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ کی جانب سے  آج ( 6 نومبر کو) جاری کردہ بیان میں 19 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کمپنی کا ورزش کرنے پر ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

گوانگڈونگ: کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک کمپنی محض صرف ورزش ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow