ٹوکیو: ایک کم مشہور مصور کی پینٹنگ بھی بہت مہنگی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مصوری کے شاہکار خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اب اسی تناظر میں چاپانی کمپنی نے مصوری کے اعلیٰ نمونوں کو کرائے پر دینا شروع کردیا ہے۔کیشی نامی کمپنی نے مصوری سے مہنگے شوق کے تحت مصوری کے چاہنے والوں اور خود مصوروں کا ایک نئے انداز سے رابطہ کرایا ہے۔ اس کےتحت لوگ اپنی مصوری کے نمونے کرائے پر دے سکتے ہیں اور درمیان میں ویب سائٹ اپنا کمیشن رکھتی ہے۔