اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیراعظم منتخب نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیر اعظم منتخب نہیں کریں گے، کراچی کے  بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو نے  گزری اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ( کراچی کے) بلدیاتی انتخابات  فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں۔  بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانی ہے اور  پیپلز پارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

کمپنی کا ورزش کرنے پر ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

گوانگڈونگ: کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک کمپنی محض صرف ورزش ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow