لاہور:  وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے ناکام تجربات کا سلسلہ دراز ہوگیا تاہم ورلڈکپ 2019کے بعد 11ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر27 کرکٹرز آزمائے گئے۔وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں تو سلیکشن میں بھی مستقل مزاجی کی کمی نظر آتی ہے،ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق اس کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ ورلڈکپ 2019کے بعد پاکستان نے 11ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 27 کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا۔