واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے گزشتہ روز اپنی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جاسوسوں نے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ سے ناول کورونا وائرس کے بارے میں خفیہ معلومات چوری کرلی ہیں جو کسی ’قیمتی خزانے‘ سے کم نہیں۔رپورٹ کے مطابق، یہ وہی ’خفیہ معلومات‘ ہیں جو 2019 میں سب سے پہلے ’ناول کورونا وائرس‘ (سارس کوو 2) کی جینیاتی ترکیب (جینیٹک میک اپ) کو ظاہر کرتی۔البتہ، یہ معلومات ’خام‘ نوعیت کی ہیں جنہیں ترتیب دینے اور سمجھنے کے بعد ناول کورونا وائرس کی ’اصلیت‘ کا پتا لگانے میں امریکی ماہرین کو خاصا وقت لگ سکتا ہے۔