ملتان : ملک کی معروف شاعرہ/ادیبہ محترمہ ڈاکٹر شگفتہ مرشد قریشی صاحبہ (چئیر پرسن پاکستان ادبی ورثہ جنوبی پنجاب) کا پہلا شعری مجموعہ وجدان ان شاء الله بہت جلد منظرِ عام پر ہوگا معروف شاعرہ/ادیبہ ڈاکٹر شگفتہ مرشد قریشی صاحبہ کے تین افسانوی مجموعے پہلے ہی منظر پہ آکر اپنی مقبولیت کا لوہا منوا چکے ہیں جن کے نام یہ ہیں لاحاصل قیامت پھول پہ لکھا تیرا نام اور اب ایک شاندار شاعری مجموعہ وجدان منظرِ عام پر آنے کو تیار ہے ڈاکٹر صاحبہ کی چوتھی کتاب ،،وجدان،، کو منظرِ عام پر لانے میں آپ کے شریکِ حیات مرزا علی محمد صاحب کا مکمل تعاون حاصل ہے ملک کی معروف ادبی شخصیت معروف شاعر محترم جہانگیر پریمی صاحب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شگفتہ مرشد قریشی صاحبہ بہت اچھی نثر نگار اور بہترین شاعرہ ہیں