کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈیپ فشنگ کے لائسنس کسی غیر ملکی کو نہیں صرف پاکستانیوں کو ہی جاری کریں گے، ماہی گیر کسی ایک کی سزا پاکستان کو نہ دیں۔کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 244 گلستان جوہر میں لگائے گئے ویکسی نیشن کیمپ میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) بہت اچھا کام کر رہی ہے، اگر کوئی ایک غلط کام کر دے تو سب برے نہیں ہوتے، ماہی گیروں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا ہے سب مل کر مسائل حل کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد 12 ناٹیکل مائل پر کام کرتے ہیں۔