مظفر گڑھ: پیرجہانیاں کے علاقے میں فائرنگ سے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں فائرنگ کے نتیجے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دوگروپوں میں اراضی کے تنازع پر ہوئی، جمشید دستی کے بھائی ایک پنچایت کے سلسلے میں بلوچ ہوٹل پرموجود تھے کہ اسی دوران ایک فریق نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔