کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد مزدوروں اور نوکری پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ایکسپو سینٹر میں اتوار کو بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی طویل قطاریں لگی رہیں، مزدور اور ورکرز ایک سے دوسرے ویکسین سینٹر کے درمیان گھومتے رہے، ورکرز نے تنگ آکر ایکسپو سینٹر میں قائم میگا ویکسین سینٹر کا رخ کرلیا تاہم انہیں یہاں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ایکسپو سینٹر میں ہفتہ کو بدنظمی کے واقع کے بعد پولیس کی نفری بڑھادی گئی لیکن نظم و ضبط بہتر نہ ہوسکا۔ قطاروں میں لگے افراد قطار آگے نہ بڑھنے اور قطاروں کے بغیر لوگوں کے اندر جانے پر تھوڑی تھوڑی دیر بعد شور مچاکر احتجاج کرتے رہے۔