مردان: مردان پولیس کا جرائم پیشہ اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری۔تھانہ سٹی پولیس نےجعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعےشہری سے موٹر کار اور مکان ہڑپنے کی کوشش ناکام بنادی۔02 ملزمان گرفتار،موٹرکاربھی برآمدمدعی مقدمہ عنایت اللہ سکنہ ساڑوشاہ نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک عددمکان واقعہ مرچکو کلے مسمی جابر ولد جبارسکنہ بلندخیل سے مبلغ 27 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا جسمیں23 لاکھ روپے کی ایک موٹرکارLEC_7512 مذکورہ جابر کو حوالا کرکے اس سے مکان کی چابی اور قبضہ حاصل کیا۔تین چاردن کے بعد جب میں مکان متذکرہ کو دیکھنے آیا تو جابر اور اسکے دوسرے ساتھی علی ولد نوررحمان ساکنان بلندخیل نے مکان مذکورہ کو اپنا تالا لگا کر مکان اور موٹرکار پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔تھانہ سٹی پولیس نےرپورٹ درج کرکے ایس ایچ او عاشق حسین کی قیادت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے24 گنھٹے کے اندر دونوں ملزمان جابر اور علی کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مدعی مقدمہ کی موٹرکار بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔