وہاڑی (نامہ نگار ) انتظامیہ کی نا اہلی اور لاپرواہی کے باعث دانیوال سیوریج کے مین ہالز کے ڈھکن غائب ، کھلے مین ہالز مختلف حادثات کا سبب بننے لگے ،کھلے مین ہالز میں بچوں کے گر کر زخمی ہونے کے متعدد واقعات بھی سامنے آچکے ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی شہر کے علاقہ دانیوال میں ہاکی گراؤنڈ کے ساتھ والی گلی میں انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے سیوریج کے مین ہالز کے ڈھکن غائب ہیں اور یہ کھلے مین ہالز مختلف حادثات کا سبب بن رہے ہیں ان کھلے مین ہالز میں بچوں کے گر کر زخمی ہونے کے متعدد واقعات بھی ہوچکے ہیں کئی بار ڈپٹی کمشنر اور بلدیہ حکام کو کہنے کے باوجود متعلقہ معکموں کے اہلکاروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں جس پر وہاڑی کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے