وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لو شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔