اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ثبوت ہوئے تو شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفت

  1. گو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اغوا نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا۔ ثبوت ہوئے تو شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کیا گیا اور اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے نہ ہو گی تاہم تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے اور راشد شفیق کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو موجود ہے جس میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ کرایا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان سے لے جایا گیا اور جن لوگوں کا اقبال جرم موجود ہے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ لوگ ویڈیو میں کہہ رہے تھے ہم نے نماز نہیں پڑھنے دی اور 50 کے قریب لوگوں نے مختلف شہروں میں درخواستیں دی ہیں۔