وہاڑی ۔ایس ای میپکو آپریشن سرکل وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، کامیاب ریڈ کر کے 3بجلی چور گرفتار کر لیے، بااثر ملزمان ڈائریکٹ تاریں لگا کر 6 سے زائد گھروں میں بجلی چلا رہے تھے۔ موقع پر ملزمان گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ تفصیل کے مطابق ایس ای میپکو آپریشن سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل اور ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ایکسین میپکو آپریشن ڈویژن وہاڑی فیاض حسین کھوکھر، ایس ڈی او ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی طاہر شریف چوہدری، نصراللہ ڈویژنل سرویلنس ٹیم ،لائن سپرینٹینڈنٹ محمد نعیم ،لائن مین محمد عابد اور خلیل گجر نے پولیس کے ہمراہ 75ڈبلیوبی اور 11ڈبلیو بی میں بااثر عادی 3 بجلی چور وحید گجر، امجد گجر، رزاق گجر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا۔ ملزمان ڈائریکٹ تاریں لگا کر عرصہ دراز سے 6 سے زائد گھروں میں بجلی چلا رہے تھے جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان ہو رہا تھا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز نے کہا کہ ریاست کا نقصان جہاں بھی ہو گا پولیس وہاں پہنچے گی پولیس بجلی چوروں کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گی ایس ای میپکو آپریشن سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن راہ راست کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں تمام متعلقہ عملہ کو بجلی چوروں کے خلاف بھر پور کاروائی کا حکم دیا ہے آپریشن راہ راست آخری بجلی چور کے خاتمے تک جاری رہے گا۔