وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو نے کہا ہے کہ عمران خان سیکورٹی رسک بن چکے سپریم کورٹ کے خلاف مسلسل زبان درازی نیوٹرل کردار پر تنقید میں ایٹم بم کا ذکر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے گندی سیاست کے بانی نے نیگٹو رویہ نہ بدلا تو قانون حرکت میں آئے گا ابھی تو حکومت نے کچھ کیا ہی نہیں ایڈوانس چیخیں چور مچائے شور والا معاملہ ہے تباہ حال معیشت اور ملک کو درپیش کئی چیلنجز کے باوجود عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے حکومت بنانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے وہ ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ،چودھری صفدر گوجر ،ملک سلیم بھارہ، میاں عمر فاروق کمبوہ، احسان اللہ تارڑ ،میاں نیرب خورشید، میاں حسن رضا پیرزادہ، محمد افضل ،شاہد نیاز چودھری، اختر نواز بھٹی ،چودھری سعید اختر، شیخ ظفر شہزاد ،راؤ محمد اسحاق ،ملک کریم بخش لنگڑیال، مہر اسماعیل وصلی ،طاہر شریف گوجر ،حفیظ چودھری ،جمیل احمد گوجر بھی موجود تھے