اس بطخ کے 800 گرام پروں کی قیمت 13 لاکھ روپے ہے!
bbc urdu نے Monday، 2 August 2021 کو شائع کیا.
آئس لینڈ: قدرت کے اس کارخانے میں ہمارے لیے بے شمار نعمتیں موجود ہیں ان میں آئس لینڈ کی ایک بطخ کے روئی نما پر بھی شامل ہیں جو فطرت میں سب سے گرم اور نرم مادے کے طور پر جانے جاتےہیں۔ یہ پر ایلڈرپولر بطخ کے ہیں جن کی 800 گرام مقدار کی قیمت 5000 ڈالر سے بھی زائد ہے۔ہر سال موسمِ گرما میں 400 کے قریب افراد آئس لینڈ سے متصل ایک جزیرے ’برائدروو‘ کی خاک چھانتے ہوئے وہاں ایلڈر پولر بطخ کے گھونسلوں اور اطراف میں ان پروں کو تلاش کرتےہیں۔ پھر ان ریشوں کو کئی مراحل سے صاف کرکے، لحاف اور تکیے بنائے جاتےہیں۔ اس طرح صرف تین تکیوں کی قیمت ڈھائی ہزار ڈالر اور ایک لحاف کی قیمت 8000 ڈالر سے زائد بھی ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین، پاکستان، علاقائی خبریں، انٹرنیشنل، کرائمز، شوبز، صحت، کھیل، بزنس، کشمیر، دلچسپ/ عجیب، سائنس/ ٹیکنالوجی، کالم/مضامین
اس تحریر کا آر ایس ایس
ٹیگز:-