کمپنی کا ورزش کرنے پر ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

گوانگڈونگ: کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک کمپنی محض صرف ورزش کرنے پر اپنے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بونس بھی دے؟۔ جی ہاں! چین میں ایک ایسی کمپنی جس کی پالیسی کچھ اسی طرح ہے۔چین  میں کاغذ بنانے والی ایک کمپنی جس کا نام ڈانگپو پیپر ہے، اپنے ملازمین کو روزانہ 2 میل دوڑنے پر بونس سے نواز رہی ہے۔  یہ کمپنی صوبے گوانگڈونگ میں واقع ہے۔کمپنی نے اپنے سال کے آخر میں بونس پروگرام کو  ملازمین میں ورزش کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ جس کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر ملازمین میں  ورزش کو فروغ دینا ہے۔کمپنی کی پالیسی کے مطابق ایک ملازم مکمل ماہانہ بونس کا اہل اس وقت ہو گا اگر وہ پورے مہینے 50 کلومیٹر دوڑ مکمل کرلے جبکہ 40 کلومیٹر دوڑنے والے کو بونس کا 60 فیصداور 30 ​​کلومیٹر دوڑنے پر بونس کا 30 فیصد دیا جائے  گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈراما سیریل ‘منت مراد’ کی اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کرلیا

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل “منت مراد” میں نگی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow