کراچی میں ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے واقعات میں دو نوجوان جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں دو کاروباری شخصیات کوقتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا میں گھات لگائے مسلح افراد نے دھاگے کی فیکٹری کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کی زد میں 28 سالہ اسامہ مامون آیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت کار میں مقتول کے والد اور دو بھائی بھی موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔صنعت کار سلیم مامون اپنے تین جوان بیٹوں کے ہمراہ رہائش گاہ ڈیفنس سے نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 ڈی پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ آگے بیٹھے 28 سالہ اسامہ مامون کو ایک گولی لگی جو الٹے ہاتھ کو چھو کر پسلیوں میں پیوست ہوئی اور نوجوان موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈراما سیریل ‘منت مراد’ کی اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کرلیا

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل “منت مراد” میں نگی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow