ایس اوپیز کی خلاف ورزی؛ سعودی عرب کا مسافروں پر بھاری جرمانے کا اعلان
bbc urdu نے Monday، 2 August 2021 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی فضائی کمپنیوں اور مسافروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین لگوانے والے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔سعودی پبلک پراسیکیوشن آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 سفری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز اور فضائی مسافروں کو 5 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
ٹیگز:-