اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک روزمیں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزمیں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہورہی ہے۔اسدعمر نے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی، پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی، کراچی 26، حیدرآباد کی 25 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی۔