ماسکو: ڈیڑھ برس قبل لوگوں سے ویڈیو پر مذاق کرنے والے روسی نوجوان کرامتولوف جبوروف نے میٹروریل میں کورونا دورے کی اداکاری کی تھی اور نیچے گرگئے تھے۔ اس سے ریل میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ایک ویڈیو کے مطابق فروری 2020 کووڈ وبا کے عین عروج کےدوران انہوں نے مسافروں سے بھری ایک میٹروٹرین میں کورونا کے مریض کی اداکاری کی اور مرگی کے طرح کے دورے کا برتاؤ گرتے ہوئے نیچے گرپڑے۔ پہلے تو لوگ ان کی مدد کو دوڑے لیکن بعد میں وہ خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگے اور پوری ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی۔